29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروسی صدر جاپان کے ساتھ امن معاہدے کی خواہش رکھتے ہیں، جاپانی...

روسی صدر جاپان کے ساتھ امن معاہدے کی خواہش رکھتے ہیں، جاپانی وزیراعظم

- Advertisement -

ٹوکیو۔14 ستمبر(اے پی پی)جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ روسی صدرولادیمیر پیوٹن کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماسکو اور ٹوکیو کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہے۔بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق آبے نے جمعہ 14 ستمبر کو دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی جزائر پر روسی کنٹرول کے تنازعے کے حل کے لیے ایک جامع امن ڈیل کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی باعث دونوں ملکوں میں پائی جانے والی جارحیت میں خاتمہ ہو سکے گا۔ روسی شہر ولاڈی ووسٹوک میں منعقدہ اکنامک فورم کے دوران صدر پیوٹن نے جاپانی وزیراعظم کو تجویز پیش کی تھی کہ دونوں ممالک کو رواں برس کے اختتام تک کسی پیشگی شرط کے بغیر امن ڈیل کو طے کر لینا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=113580

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں