روسی صدر نے 152000 افراد کی فوجی خدمات حاصل کئے جانے بارے حکمنامے پر دستخط کر دیئے

114
Vladimir Putin

ماسکو۔ 30 ستمبر ( اے پی پی ) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے رواں سال کے آخر تک 152000 افراد کی فوج میں خدمات حاصل کئے جانے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے ۔ جمعہ کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق روسی نوجوانوں کی فوجی تربیت کے لئے خدمات یکم اکتوبر سے لے کر 31 دسمبر تک حاصل کی جائیں گی ۔ اور ان افراد یا نو جوانوں کی یہ خدمات حاصل کی جائیں گی جو روسی قانون کے تحت ریزرو فوج کا حصہ نہیں ہیں اور اورن وہ فوجی تربیت حاصل کرنے کے پابند ہیں ۔ دریں اثناءروسی صدر نے جبری طور پر بھرتی شدہ مدت پوری کرنے والے اہلکاروںکو فوجی ملازمت سے فارغ کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے اور ان اہلکاروں میں سپاہی، سیلرز ، سارجنٹ ، سارجنٹ میجرز شامل ہیں ۔