روسی صدر ولادیمر پیوٹن آج ( پیر کو ) چوتھی مدت صدارت کے لیے حلف اٹھائیں گے

89
Vladimir Putin

ماسکو۔ 06 مئی (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج (پیر7 مئی کو) اپنی چوتھی مدت صدارت کے لیے حلف اٹھائیں گے، یوں وہ2024ء تک روسی صدر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔ اے ایف پی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیوٹن اپنی نئی مدت صدارت کے دوران اپنے قریبی حکومتی حلقوں میں کئی تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی طرف سے دی جانے والی مظاہروں کی کال پر ہفتے کے روز ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے جس دوران ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔