روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے جی سیون گروپ کی جانب سے تنقید کو بلاجوازقرار دیدیا، گروپ سے حقیقی تعاون کا مطالبہ

چنگ ڈاﺅ ۔ 11 جون (اے پی پی) روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے جی سیون گروپ کی جانب سے تنقید کو بلا جوازقرار دیتے ہوئے گروپ سے حقیقی تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز اپنے چین کے دورے کے دوران روسی صدر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس خود ساختہ تنقید کو روک دینا چاہیے اور حقیقی تعاون پر مبنی امور کی جانب …

چنگ ڈاﺅ ۔ 11 جون (اے پی پی) روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے جی سیون گروپ کی جانب سے تنقید کو بلا جوازقرار دیتے ہوئے گروپ سے حقیقی تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز اپنے چین کے دورے کے دوران روسی صدر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس خود ساختہ تنقید کو روک دینا چاہیے اور حقیقی تعاون پر مبنی امور کی جانب توجہ دی جانی چاہیے۔ پیوٹن کا یہ بیان کینیڈا میں جی سیون کے سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری بیان کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں سامنے آیا۔ اجلاس میں امریکا، کینیڈا، جاپان، جرمنی، فرانس، برطانیہ اور اٹلی نے شرکت کی۔روسی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے ملک نے جی سیون گروپ سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کیا اور اس کے رکن ممالک کا ماسکو میں اجلاس ان کے لیے باعث مسرت ہو گا۔