روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے وزراء خارجہ کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی شرکت

ماسکو ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا بدھ کو شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممبر ممالک کے وزراء خارجہ نے شرکت کی۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن …

ماسکو ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا بدھ کو شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے ہوئے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے علاوہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممبر ممالک کے وزراء خارجہ نے شرکت کی۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے میزبان کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو تشریف لانے والے وزراء خارجہ کو خوش آمدید کہا۔ شنگھائی تعاون تنظیم، علاقائی روابط کے فروغ اور ممبر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے حوالہ سے انتہائی اہم فورم بن چکا ہے۔