روسی صدر ( پیر کو ) سعودی عرب کا دورہ کریں گے

ریاض ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پیر کو سعودی عرب کا تاریخی دورہ کریں گے۔ روسی اور سعودی حکام دو بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔سعودی میڈیاکے مطابق پیر کو ریاض پہنچنے والے روسی صدرکا یہ دورہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس کے دوران سعودی عرب اور روس ”اوپک بلس تیل پیداوار“ کے متعلق …

ریاض ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پیر کو سعودی عرب کا تاریخی دورہ کریں گے۔ روسی اور سعودی حکام دو بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔سعودی میڈیاکے مطابق پیر کو ریاض پہنچنے والے روسی صدرکا یہ دورہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس کے دوران سعودی عرب اور روس ”اوپک بلس تیل پیداوار“ کے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 10 سال پہلے روسی صدر نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس، سعودیآرامکو کمپنی کے ساتھ 700 ملین ریال کی مشترکہ سرمایہ کاری بھی کرے گا۔بعد ازاں روسی صدر متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔