روم۔ 04جولائی (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اٹلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اطالوی حکام اور پوپ کے ساتھ اہم ملاقات کریں گے۔ مذاکرات کے دوران مغرب کے ساتھ روس کے جاری بحران کے خاتمہ کا جائزہ لیا جائے گا۔ روسی صدر کے دورے کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اس موقع پر روم کا تاریخی سکیورٹی مرکز، 50 سٹریٹس اور موبائل سروس ببند رہے گی ۔ اٹلی کے دورہ کے دوران صدر پیوٹن اپنی چھ میٹر طویل گاڑی لیموزین خود ڈرائیو کریں گے۔ وہ اطالو ی وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ امور سمیت یورپ کے ساتھ روس کے جاری بحران کے خاتمہ کے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔