ماسکو ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ گن کنٹرول کو سخت بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب کچھ دن قبل ہی کریمیا میں ایک طالب علم کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس طالب علم نے ایک لائسنس شدہ گن کے ساتھ یہ کارروائی کی تھی۔ اس تناظر میں پیوٹن نے کہا کہ وہ ملکی گن کنٹرول قانون کے بارے میں سخت ترامیم کے بارے میں ٹھوس تجاویز کے منتظر ہیں۔