روسی صدر کی ڈونلڈٹرمپ کی کھل کر حمایت

130
روسی صدر کی ڈونلڈٹرمپ کی کھل کر حمایت

ماسکو ۔13ستمبر (اے پی پی):روسی صدر ولاد یمیر پیوٹن نے سابق امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے روس کے مشرقی شہر ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم سے خطاب میں کرتے ہوئے موجودہ امریکی انتظامیہ پرڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سال 2024ء میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے ایک بار پھر الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

روسی صدر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو آئندہ سال ہونے والے الیکشن میں صدر جوبائیڈن کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی مہم چلانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔روسی صڈر نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی امریکی نظام کی خرابی کی عکاسی کرتی ہے۔