14.6 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروسی صدر کی یوکرین میں جنگ بندی کی امریکی تجویز کی اصولی...

روسی صدر کی یوکرین میں جنگ بندی کی امریکی تجویز کی اصولی حمایت

- Advertisement -

ماسکو۔14مارچ (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین میں جنگ بندی کی امریکی تجویز کی اصولی طور پر حمایت کی ہے تاہم، اسے تنازع کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا ہوگا۔

اردو نیوز کے مطابق انہوں نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ بات چیت کے بعد کریملن میں نیوز کانفرنس میں کے دوران بتایا کہ ہم جنگ بندی کی تجاویز سے متفق ہیں۔ یہ خیال بذاتِ خود درست ہے اور ہم یقینی طور پر اس کی حمایت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بندی ایسی ہونی چاہیے جو طویل مدّتی امن کی بنیاد بنے اور اس بحران کی اصل وجوہات کو ختم کر دے۔ روسی صدر نے متعدد ایسے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کے بارے میں مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572374

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں