- Advertisement -
ماسکو ۔3فروری (اے پی پی):روس کے علاقے پرائموری کے نائب گورنر اور ٹائیگر رضاکار یونٹ کے سابق کمانڈر سرگئی ایفریموف ایک جنگی مشن سے واپس آتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق علاقے کے گورنر اولیگ کوزمیاکو نے ایک وڈیو پیغام میں بتایا کہ سرگئی ایفریموف کرسک میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑے دکھ کا دن ہے، وہ ایک مہربان اور مضبوط ارادے والے رہنما تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایفریموف نے 2022 میں ٹائیگر رضاکار یونٹ کی قیادت کی ،2024 میں انہیں پرائموری کا نائب گورنر مقرر کیا گیا۔ واضح رہے کہ سرگئی ایفریموف یوکرین تنازعے میں مارے جانے والے اعلیٰ ترین روسی اہلکار ہیں۔ ■
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555167
- Advertisement -