26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروسی و یوکرینی صدور کے درمیان ملاقات کا امکان موجود ہے،امریکا

روسی و یوکرینی صدور کے درمیان ملاقات کا امکان موجود ہے،امریکا

- Advertisement -

نیویارک ۔27اگست (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ملاقات کا امکان موجود ہے۔فاکس نیوز کے مطابق یہ بات امریکی خصوصی نمائندہ سٹیو وٹکوف نے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہاکہ میری رائے میں ممکنہ طور پر ایک دو طرفہ ملاقات دیکھنے کو ملے گی ،اس معاہدے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میز پر موجودگی ضروری ہے۔اس سے قبل 22 اگست کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں لیکن واضح ایجنڈا سامنے آنے پر صدر پیوٹن ملاقات کے لیے تیار ہیں ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں