کیلیفورنیا۔17مارچ (اے پی پی):روس کی ٹین ایجر ٹینس کھلاڑی میرا اینڈریوانے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 17 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بیلا روس کی عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار آرینا سبالینکا کو شکست دی ۔
انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں۔پیر کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روس کی ٹین ایجر ٹینس کھلاڑی میرا اینڈریوانے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلا روس کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا کو پہلے سیٹ میں 6-2کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور3-6 سے ہر اکر نہ صرف ٹورنامنٹ جیت لیا بلکہ اپنے کیریئر کا تیسرا ڈبلیو ٹی اے ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فروری کے آخر میں دبئی میں فتح کے بعد یہ اس کا لگاتار دوسرا ٹائٹل ہے۔میرااینڈریوا اس سطح پر ڈبلیو ٹی اے کی تاریخ کی سب سے کم عمر چیمپئن ہیں جنہوں نے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا ہے۔اس فتح کے بعد میرا اینڈریوا ویمنز سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں کیریئر کی اعلیٰ ترین چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573341