ماسکو ۔26اگست (اے پی پی):روسی حکومت نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی صورتحال کے پیش نظر پٹرول کی برآمد پر عائد موجودہ پابندی میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ۔ تاس کے مطابق یہ فیصلہ نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد سامنے آیا۔حکومتی بیان کے مطابق فی الحال پٹرول کی برآمد پر تمام مارکیٹ شرکا کے لیے پابندی نافذ ہے جس میں اب توسیع کی جا رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں الیگزینڈر نوواک نے وزارتِ توانائی کی اس تجویز کی حمایت کی تھی جس میں پیدا کنندگان کے لیے ستمبر کے آخر تک اور غیر پیدا کنندگان کے لیے اکتوبر کے آخر تک برآمد پر پابندی برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی تھی۔
اجلاس میں تیل کمپنیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ملک میں ایندھن کی مناسب فراہمی یقینی بنائیں اور ایکسچینج پر باہمی خریداریاں کرنے سے گریز کریں تاکہ ملکی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔