- Advertisement -
ماسکو ۔18مارچ (اے پی پی):روس کے دومنزلہ اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے پانچ بچوں سمیت6 افراد ہلاک ہوگئے۔ شنہوا کے مطابق مقامی ایمرجنسی سروسز نے ٹیلیگرام چینل پر بتایا کہ روس کے علاقے باشکورتوستان کے ایک گاؤں میں دو منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ آگ منگل کی صبح اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر ایک چھت پرلگی۔ ریسکیورز نے اپارٹمنٹ کے اندر سے 3لڑکیوں، 2لڑکوں اور ایک 33 سالہ شخص کی نعشیں بر آمد کی ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573707
- Advertisement -