ماسکو ۔ 22 فروری (اے پی پی) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکا روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اور روس امریکا تعلقات میں بہتری بہت مشکل کام ہوگا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ امریکا مارچ میں ہونے والے روسی صدارتی الیکشن سے قبل روس کے داخلی معاملات میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور امریکا کے باہمی روابط یوکرین کے تنازع، شامی بحران اور امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزامات کی وجہ سے سرد جنگ کے بعد سے اب تک کی اپنی نچلی ترین سطح پر آچکے ہیں۔