واشنگٹن۔ 27 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے ای میل کو روس کے ہیکروں کی جانب سے بے نقاب کئے جانے کے بعد اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس امریکا کے صدارتی انتخاب کو متاثر کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ایک نیوز چینل کے صحافی کی طرف سے صدر براک اوباما سے یہ پوچھے جانے کے بعد کہ کیا روس امریکا میں آئندہ صدارتی انتخاب کو متاثر کر سکتا ہے، انہوں نے کہا ’کچھ بھی ممکن ہے‘۔