24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس اور امریکا کے صدور کی ملاقات جمعہ کو امریکی ریاست الاسکا...

روس اور امریکا کے صدور کی ملاقات جمعہ کو امریکی ریاست الاسکا میں فوجی بیس ایلمنڈورف ۔رچرڈسن پر ہو گی

- Advertisement -

نیویارک۔13اگست (اے پی پی):روس اور امریکا کے صدور کی ملاقات امریکی ریاست الاسکا کے شہر اینکرج میں قائم امریکی فوج اور ایئر فورس کے مشترکہ بیس ایلمنڈورف ۔رچرڈسن پر جمعہ کو ہو گی۔ سی این این نے وائٹ ہاؤس کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ممالک کی سربراہی ملاقات کے لئے اینکرج، جونیا اور فیئربینکس کے مقامات زیر غور تھے جس کے بعد اینکرج کا انتخاب کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 اگست کو اعلان کیا تھا کہ ان کی 15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر سے ملاقات متوقع ہے ۔بعد ازاں روسی صد ر کے معاون یوری اوشاکوف نے اس منصوبے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سربراہی ملاقات میں یوکرین میں جاری جنگ کے طویل مدتی پرامن حل کے لئے مختلف آپشنز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں