واشنگٹن ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وائٹ ہاوس نے خبردار کیا کہ روس یا دیگر ممالک وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کی مدد کے لیے اپنے فوجی دستے وہاں بھیجنے سے اجتناب کریں،ایسی کسی بھی صورت میں امریکا اسے خطے کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ تصور کرے گا۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ دو روسی عسکری طیارے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں اترے تھے جن میں سو روسی فوجی اور سائبر سیکورٹی اہلکار سوار تھے۔ اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ روس وینزویلا سے نکل جائے جب کہ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے بھی روس کو سخت الفاظ میں خبردار کیا تھا۔