باکو۔18دسمبر (اے پی پی):آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ براہ راست جنگ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو گی۔ روسی میڈیا کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تصاد م کا تصور ایک قیامت جیسا ہے جس میں کوئی فاتح نہیں ہو گا اور کوئی بھی قوم، حتیٰ کہ نیٹو اور روس کے علاقوں سے دور …
روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ براہ راست جنگ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو گی، الہام علیوف

مزید خبریں
باکو۔18دسمبر (اے پی پی):آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ براہ راست جنگ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو گی۔
روسی میڈیا کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تصاد م کا تصور ایک قیامت جیسا ہے جس میں کوئی فاتح نہیں ہو گا اور کوئی بھی قوم، حتیٰ کہ نیٹو اور روس کے علاقوں سے دور رہنے والے بھی اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی اور روسی حکومتوں کے ساتھ ساتھ دیگر کردار اس خوفناک منظر نامے کو سچ ہونے سے روکنے کے لیے کافی سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ بھی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہیں۔








