28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس اور یوکرین میں براہ راست مذاکرات ، امریکی اور روسی صدور...

روس اور یوکرین میں براہ راست مذاکرات ، امریکی اور روسی صدور شرکت نہیں کریں گے

- Advertisement -

کیف ، ماسکو ۔15مئی (اے پی پی):جنگ کے حوالے سے روس اور یوکرین کے درمیان تین سالوں میں پہلے براہ راست مذاکرات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن شرکت نہیں کریں گے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی صدر نے یوکرین کے ساتھ بغیر شرائط کے براہ راست مذاکرات کی پیشکش کی تھی جو آج (جمعرات کو) ترکیہ کے د ارالحکومت استنبول میں ہونے جا رہے ہیں،تاہم روس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صرف صدارتی مشیر ولادیمیر میڈنسکی اور نائب صدر الیکزینڈر فومن مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

روس کے اس اعلان کے بعد ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ صدر ٹرمپ بھی مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے ترکیہ کے دورے کا عندیہ دیا تھا۔اگرچہ روسی صدرنے کبھی بھی مذاکرات میں شرکت کی تصدیق نہیں کی لیکن امریکی اور روسی قیادت کی عدم موجودگی نے جنگ بندی کے حوالے سے کسی اہم پیش رفت کی امیدوں کو مزید کم کر دیا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597234

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں