روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات منگل کو ریاض میں ہوں گے، امریکی مشیروں کی شرکت متوقع ہے، روسی اخبار

104

ماسکو۔17فروری (اے پی پی):یوکرین اور روس کے وفود کے درمیان مذاکرات کل (18 فروری کو) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گے۔

روسی اخبارکومرسنٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کی بھی ان مذاکرات میں شرکت کی توقع ہےتاہم امریکا کے خصوصی ایلچی کیتھ کیلوگ ان مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے۔

رشیا ٹوڈےکی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے آخر تک سعودی عرب میں ملاقات کر سکتے ہیں۔یہ رپورٹ امریکی اور روسی صدور کی اس حوالے سے فون پر طویل بات چیت کے چند دن بعد سامنے آئی ہے ۔