ماسکو ۔22نومبر (اے پی پی):روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نےکہا ہے کہ کورون وائرس ا کی وبا سے کساد بازاری کے بعد پوری دنیا میں اقتصادی بحران ہے،غربت اور بے روزگاری میں اضافہ آج دنیا بھر کے انسانوں کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔روسی صدر نے سعودی عرب کی قیادت میں ہونے والی ورچوئل جی 20 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’روس نے وبا سے ہونے والے نقصانات محدود کرنے کے لیے اپنی 4.5 فیصد مجموعی قومی پیداوار مختص کی ہے‘۔انہو ں نے کہا کہ ویکسین سے متعلق ریاض سربراہ کانفرنس پراجیکٹ کے حامی ہیں، کورونا ویکسین کی فراہمی سب کے لیے ضروری ہے، روس غریب ملکوں کو ویکسین مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔