اقوام متحدہ۔12مارچ (اے پی پی):روس نے غزہ پٹی میں اسرائیل کی جانب س جاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ میں روس کی نائب مستقل مندوب ماریہ زخارووا نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں شہری آبادی پر حملے کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے جسکی روس شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے تشدد کے واقعات اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کی فیصلہ کن مذمت کرتے ہیں۔
روسی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں شہری آبادی پر حملہ کر کے جرم ارتکاب کیا۔ ماریہ زخارووا نےواضح کیا کہ فلسطینی اسرائیل تنازع میں مرنے والے 30,000 افراد میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تشدد کو روکنے کے لیے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا نفاظ ضروری ہے۔جنسی تشدد سمیت ہر قسم کے تشدد کو ختم کرنے کے لیے، اس وقت فوری اور غیر مشروط جنگ بندی ضروری ہے، سب سے پہلے۔ روسی سفاتکار نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جلدفریقین کے درمیان جنگ بندی کرانے میں کامیاب ہو جائے گی۔