ماسکو ، واشنگٹن ۔6دسمبر (اے پی پی):روس نے امریکا کو بحیرۂ روم میں فوجی مشقوں سے آگاہ کر دیا۔العربیہ کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ روس نے ممکنہ واقعات سے بچنے کے لیے مشرقی بحیرۂ روم میں اپنی فوجی مشقوں کے بارے میں امریکہ کو آگاہ کر دیا ہے۔
دونوں ممالک کے چیف آف سٹاف جنرل ویلری گیراسیموف اور فضائیہ کے جنرل سی کیو براؤن کے درمیان فون کال کے دوران یہ معلومات دی گئیں۔وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ معلومات روسی مشق کے علاقے کے قریب امریکی اور نیٹو کے جہازوں کی موجودگی کے سلسلے میں ممکنہ واقعات کو روکنے کے لیے دی گئی تھیں۔