ماسکو ۔31اکتوبر (اے پی پی):روس نے ترکیہ سے مکھن درآمد کرنا شروع کر دیا ہے۔ٹی آرٹی کے مطابق روس کے ادارہ برائے تحفظِ خوراک کی روسی ذرائع ابلاغ کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق 27 اکتوبر سے ترکیہ سے مکھن کی درآمد شروع کر دی گئی ہےاور 29 اکتوبر تک کُل 20 ٹن مکھن درآمد کیا جا چُکا ہے۔
روس وزارتِ زراعت نے قبل ازیں جاری کردہ بیان میں، ملک میں مکھن کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر، متعدد اقدامات کرنے کا اعلان کیا تھا ۔واضح رہے کہ ملک میں، اشیائے خورد و نوش کے پیداوارکنندگان اور تاجروں کی تنظیم "روسی یونین” نے تاس خبر ایجنسی کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ دودھ کی قیمتوں، نقل و حمل اورپیکنگ کی لاگت میں اضافے نے مکھن کی قیمتوں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔