روس نے حلب میں ’امن‘ کے لیے فرانسیسی قرارداد ویٹو کر دی

124

اقوام متحدہ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) روس نے شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی فرانس کی قرارداد ویٹو کرتے ہوئے کشت وخون روکنے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی ہے۔العربیہ ٹی وی مطابق ہفتے کے روز سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان پر مشتمل اجلاس میں فرانس کی پیش کردہ قرارداد پر رائے شماری کی گئی۔ قرارداد کی حمایت میں 11 ارکان نے ووٹ دیا جب کہ دو ارکان نے مخالفت کی اور دو نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کی منظوری کے باوجود روس نے ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے قرارداد ناکام بنا دی