27.1 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس نے فوجی مداخلت سے شامی فوج کو مضبوط بنا دیا، سی...

روس نے فوجی مداخلت سے شامی فوج کو مضبوط بنا دیا، سی آئی اے

- Advertisement -

واشنگٹن۔ 17 جون(اے پی پی) امریکی خفیہ ادارے ”سی آئی اے“ کے سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ روس نے شام میں فوجی مداخلت کرکے بشارالااسد کی فورسز کو اور بھی طاقت ور بنا دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے روبرو ایک بیان میں جان برینن کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل شامی فوج اتنی مضبوط نہیں تھی جتنی کہ روس کی شام میں عسکری مداخلت کے بعد ہوگئی ہے۔داعش کے نیٹ ورک میں توسیع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیبیا میں داعش کے 5 سے 8 ہزار جنگجو موجود ہیں اور خدشہ ہے کہ شدت پسند گروپ لیبیا میں اپنے نیٹ ورک کومزید وسعت دے سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9036

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں