روس نے یوکرین میں یورپی امن دستوں کی تعیناتی کی مخالفت کر دی

87

ماسکو ۔4مارچ (اے پی پی):روس نے یوکرین میں یورپی امن دستوں کی تعیناتی کی مخالفت کر دی۔ تاس کے مطابق ویانا میں روس کے مستقل مندوب میخائل الیانوف نے کہا کہ روس واضح طور پر یوکرین میں یورپی امن فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف ہے۔

انہوں نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ یورپی امن فوجیوں کو یوکرین میں عارضی طور پر تعینات کرنے کا خیال انتہائی قابل اعتراض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں تعنیات کے جانے والے امن فوجیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ غیر جانبدار ہوں لیکن یورپی یونین کے ممالک اس تنازعہ میں غیر جانبدار نہیں بلکہ وہ اعلانیہ روس کے خلاف یوکرین کی مدد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا یورپی یونین کی طرف سے یوکرین میں امن دستے تعینات کرنے کی تجویز الٹے بانس بریلی کو کے مترادف ہے اور روس اس کے سخت خلاف ہے۔