روس نے 11 جون 2021 سے پاکستان سے چاول کی درآمد کی اجازت دی ہے ،وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد

87
پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے ٹرکوں کی آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دےدی ،عبدالرزاق داؤد

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کے ہمیں خوشی ہے روس نے 11 جون 2021 سے پاکستان سے چاول کی درآمد کی اجازت دی ہے

جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کے وزارت تجارت ،وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ،ڈی پی پی اور ماسکو میں کمرشل قونصلر کی کوششوں سے یہ ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا شروع میں چار فرموں کو چاول برآمد کی اجازت دی گئی ہے، ڈی پی پی اور روس کی اتھارٹیز کے مابین تعاون کے باعث مزید فرموں کو اجازت ملنے کے امکاث روشن ہیں ۔