روس کا جدید میزائل کا تجربہ

110

ماسکو ۔ 13جنوری (اے پی پی) روس نے آبجیکٹ بیالیس زیرو دو، جدید میزائل کے کامیاب تجربے کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق آبجیکٹ بیالیس زیر و دو کو جزیرہ نما کامچاتکا کی یاسنی میزائل سائٹ سے فائر کیا گیا۔یہ میزائل اس ایٹم بم سے دو ہزار گنا زیادہ طاقتور ہے جو امریکہ نے ہیرو شیما پر گرایا تھا۔ آبجیکٹ بیالیس زیرو دو میزائل تیرہ منٹ میں برطانیہ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روسی عسکری ماہرین کے مطابق اپنی تیز رفتاری کے باعث یہ میزائل، امریکہ کے اینٹی میزائل سسٹم کی دسترس سے دور ہے۔روس نے ابھی حال ہی میں اپنے جدید ایٹمی میزائل کی کچھ تصاویر شائع کی ہیں جو فرانس اور ٹیکساس جتنی مساحت تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بارہ منٹ کے دوران امریکہ کے مغربی ساحلوں تک پہنچ سکتا ہے۔