ماسکو ۔ 13 اپریل (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو کو تنہا کرنے میں امریکا شکست کھا چکا ہے اور واشنگٹن کی پابندیوں سے بھی ہماری پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روسی وزارت خارجہ کی اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ امریکا نے پابندیاں عائد اور دباو¿ ڈال کر روس کو پالیسیاں تبدیل کرنے پر مجبور کرنے کی بہت کوشش کی مگر ماسکو پر کوئی اثر نہیں پڑا اور اس کی پالیسیاں آئندہ بھی بدستور جاری رہیں گی۔انھوں نے کہا کہ لوگ سامراجی پالیسیوں سے بالکل تنگ آ چکے ہیں جبکہ امریکا سیاسی دباو¿ اور سرکشی کا مظاہرہ کر کے دیگر ملکوں پر بدستور اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔