ماسکو ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ حلب کے مشرقی علاقوں میں جنگ بندی اسی صورت میں ممکن ہوگی جب بین الاقوامی ادارے اس بات کی ضمانت دیں کہ اس عرصے میں صرف بیماروں اور زخمیوں کو وہاں سے باہر نکالا جائےگا اور دہشت گرد گروہ اس جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ایگورکوناشنکوف نے اپنے بیان میں کہا کہ ماسکو دمشق کے ساتھ مل کر بین الاقوامی ضمانتوں کی صورت میں عارضی جنگ بندی کے لئے تیارہے