روس کی سمندری حدود میں آبنائے کرچ میں ایندھن کی منتقلی کے دوران دو بحری جہازوں میں آگ لگ گئی، عملے کے 11 ارکان ہلاک

105

ماسکو ۔ 22 جنوری (اے پی پی) روس کی سمندری حدود میں واقع آبنائے کرچ میں ایندھن کی منتقلی کے دوران دو بحری جہازوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دونوں بحری جہاز تنزانیہ میں رجسٹرڈ ہیں اور ان کے عملے میں ترک، بھارتی اور لیبیائی باشندے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک بحری جہاز میں مائع قدرتی گیس موجود تھی جس کو ایک ٹینکر میں منتقل کئے جانے کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی طرف سے جاری تصویر میں بحری جہازوں سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔