روس کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکوکی قیادت میں پارلیمانی وفد 27 سے 29 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا

171
روس کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکوکی قیادت میں پارلیمانی وفد 27 سے 29 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):روس کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو، کی زیر قیادت پارلیمانی وفد 27 سے 29 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

چئیرمین سینیٹ کی دعوت پر ویلنٹینا مٹوینکو 28 اکتوبر کو شام 5 بجے سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گی۔

پریزائیڈنگ افسر سلیم مانڈوی والا نے ارکان سینیٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس موقع پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔