روس کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف وائس ایڈمرل اوسی پوف آئیگور ولادی میرو وچ کی سربراہی میں 6 رکنی وفد کی کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ شاہین مظہر محمود سے ملاقات

70

راولپنڈی ۔ 22 نومبر (اے پی پی) روس کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف وائس ایڈمرل اوسی پوف آئیگور ولادی میرو وچ کی سربراہی میں 6 رکنی وفد نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ شاہین مظہر محمود سے جمعرات کو یہاں کور ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفد کو پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف مہم، پاک افغان سرحد کے ساتھ صورتحال اور باڑ لگانے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفد نے ضلع خیبر کا بھی دورہ کیا۔ قبل ازیں کور ہیڈکوارٹرز آمد پر روسی ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نے یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔