روس کے خلاف پابندیوں کی اصلی وجہ جزیرہ کریمیا کا بحران ہے ، اوباما

121

واشنگٹن ۔ 20جنوری (اے پی پی) امریکی کے سبکدوش ہونے والے صدر اوباما نے وائٹ ہاو¿س چھوڑنے سے قبل اپنی آخری پریس کانفرنس میں یہ دعوی کیا ہے کہ روس کے خلاف امریکا کی پابندیوں کی اصلی وجہ یوکرین میں روس کے اقدامات ہیں۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق اوباما نے دعوی کیا کہ ولادیمیر پیوٹن نے روس کا صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ مخالف پالیسیاں اختیار کیں اور جزیرہ کریمیا کو روس میں شامل کیا اور یوکرین میں جاری لڑائی کی حمایت کی جس کے سبب واشنگٹن کے ساتھ اس کے تعلقات خراب ہوگئے۔