روس کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے ، سفیر شفقت علی خان

145

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے۔ماسکو، روس میں پاکستان کی آزادی کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات انتہائی مثبت سمت پر گامزن ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے روس میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو بڑھانے اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں انمول کردار کی تعریف کی۔ماسکو میں پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ماسکو چائیکووسکی کنزرویٹری – ہوم کے ایک روسی سٹرنگ کوارٹیٹ نے پاکستانی گانوں ‘جیوے جیوے’، ‘سوہنی دھرتی’ اور ‘دل دل پاکستان’ کے کلاسیکی نغمے پیش کئے۔رشین فیڈریشن میں مقیم پاکستانیوں نے قومی نغمے بھی پیش کیے اور بچوں نے اسٹیج پر پرفارم کیا۔پرفارمنس کو حاضرین نے بہت سراہا جس میں روس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، سفارت خانے کے ملازمین کے علاوہ پاکستان کے روسی دوست بھی شامل تھے۔