روس کے ساتھ نئی پائپ لائن 2019ءمیں کام شروع کر دے گی، صدر اردوآن

84

استنبول ۔ 20 نومبر (اے پی پی) ت±رکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ روس سے قدرتی گیس ترکی لانے کے لیے پائپ لائن 2019ءمیں کام شروع کر دے گی۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ت±رک اسٹریم نامی اس پراجیکٹ کا ایک مرحلہ مکمل ہونے پر استنبول میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ ضروری جانچ پڑتال کے عمل سے گزرنے کے بعد 2019ء میں کام شروع کر دے گا۔ اس موقع پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی وہاں موجود تھے۔