26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس کے پانچ وسطی خطوں ، شمالی مغربی شہر پسکوف...

روس کے پانچ وسطی خطوں ، شمالی مغربی شہر پسکوف کے فوجی ہوائی اڈے پر ڈرونز کی یلغار، 4 کارگو طیاروں کو نقصان

- Advertisement -

ماسکو۔30اگست (اے پی پی): روس کے شمالی مغربی شہر پسکوف کے فوجی ہوائی اڈے اور پانچ وسطی خطوں میں بدھ کو یوکرین نے درجن سے زائد ڈرونز کی مدد سے حملے کیئے ہیں تاہم روس کاکہنا ہے کہ انہوں نے حملے پسپا کر دیئے ہیں ۔

پسکوف کے فوجی ہوائی اڈے۔ پر ڈرون حملے کے نتیجہ میں 4 آئی ایل ۔76 ٹرانسپورٹ طیاروں کو نقصان پہنچا ہے جن میں سے دو کو آگ لگ گئی ہے جس کے بعد ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے، روسی وزارت دفاع نے اوریول اور بریانسک ریجن میں فوجی تنصیبات پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام بنانے اور تین ڈرون مارے گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

- Advertisement -

پیسکوف ریجن کے گورنر میخائل ویدرنکوف نے بدھ کو علی الصبح بتایا کہ روسی افواج ہوائی اڈے پر حملے کو پسپا کررہی ہیں،ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ دیگر نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پسکوف ہوائی اڈے پر حملے کرنے والے ڈرونز کی تعدا 12 سے 15 کے درمیان تھی ۔پسکوف میں ایمرجنسی سروس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں، چار آئی ایل ۔76 طیاروں کو نقصان پہنچا۔ آگ لگ گئی اور دو طیارے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔

حملے کے بعد پسکوف ریجن اور اس کے اس کے انتظامی مرکز کے اوپر پروازیں محدود کر دی گئی ہیں ۔ دریں اثنابریانسک ریجن کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے بتایا ہے کہ بریانسک ریجن میں تین جبکہ اوریول ریجن میں ایک حملہ آور ڈرون مار گرایا گیا ہے۔ روس کے وسطی علاقوں ریازان اور کالوگا میں بھی ڈرون حملوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔

ادھر بدھ کو علی الصبح یوکرین کے دارالحکومت کیف کے دو اضلاع میں متعدد دھماکے سنے گئے اور مقامی حکام کے مطابق ایک سرکاری عمارت میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرین کے شہروں کریووئے روگ، اوڈیسا اور چرکاسی میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈرون بوٹس نے کریمیا کے ساحلی علاقے سیواتوپول پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق پسکوف کے علاوہ ہونے والے حملوں میں شریک اکثر ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک ڈرون روسی دارلحکومت ماسکو کی طرف جارہا تھا۔ حکام کے مطابق اس ڈرون کی وجہ سے ماسکو کے ہوائی اڈوں کو بھی کچھ وقت کے لئے بند کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384153

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں