- Advertisement -
ماسکو۔25اگست (اے پی پی):روس کے انتہائی دور دراز مشرقی جزائر کریل میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کی گیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ پیر کو 6 بجکر 48 منٹ پر روس کے مشرق بعید میں واقع کریل جزائرکے مشرقی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔
- Advertisement -