روس یوکرین میں تخریبی سرگرمیوں، ایران اور شام کی حکومتوں کی حمایت سے دستبردار ہو، ڈونلڈ ٹرمپ

55

وارسا ۔ 07 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس دنیا میں بد امنی پھیلانے کا سلسلہ بند کردے اور یوکرین میں تخریبی سرگرمیوں، ایران اور شام کی حکومتوں کی حمایت سے دستبردار ہوجائے عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن سے اپنی ملاقات سے چند دن قبل اپنے دوسرے غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔انھوں نے اس موقع پر گذشتہ سال امریکا میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کی مذمت کی نہ اس کا کوئی حوالہ دیا البتہ خبردار کیا ہے کہ مغرب کے مفادات کا پروپیگنڈے ، مالیاتی جرائم اور سائبر سرد جنگ کے ذریعے امتحان لیا جارہا ہے۔