اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہےکہ روشن سماجی خدمت وزیر اعظم کے ویژن کا عکاس ہے،اوورسیز پاکستانی بیرون ملک بیٹھ کر اپنے عزیزوں کے لئے گاڑی خرید سکیں گے اور کفالت پروگرام میں عطیات دے سکیں گے۔
جمعرات کو روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے آسانی سےرقم بھیجنے پر توجہ مرکوز رہی ہے،ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ ان کے پاس اپنی گاڑی ہو ہم نے یہ ممکن کیا ہے کہ باہر بیٹھے پاکستانی اپنے رشتہ داروں کو روشن ڈیجیٹل اکائونٹ سے گاڑی خرید کردیں۔دوسری سہولت روشن کفالت پروگرام ہے جس کے لئے تارکین وطن ایسے لوگوں کے لئے فنڈز دے سکتے ہیں۔
روشن ڈیجیٹل اکائونٹ ایک ہدف ہے فنانشنل سسٹم کو ڈیجیٹل بنائیں۔یہ آسانیاں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہیں،بنکوں نے نوماہ میں ریکارڈ 200ارب روپے ریکارڈقرض گھروں کی تعمیر کے لئے دیا ہے۔