24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںروشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا...

روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا ، عالمی یوم نوجوانان پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پیغام

- Advertisement -

پشاور۔ 12 اگست (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوان ملکی ترقی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں،نوجوان قومی یکجہتی اور خوشحالی کے ضامن ہیں۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق عالمی یوم نوجوانان پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں، روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلانے کیلئے گورنرہاؤس جامع اقدامات اٹھا رہا ہے ،بحیثیت گورنرخیبر پختونخوا یوتھ انگیجمنٹ میری بنیادی ترجیحات و ایجنڈا میں شامل ہے۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ کے نوجوانوں کو اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں، گورنر ہاوس کیجانب سے باصلاحیت نوجوانوں کی تعلیم،کھیل، ہنر سمیت تمام شعبوں میں مکمل سرپرستی و حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں