روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائی جانے والی رقوم ایک ارب ڈالر سے متجاوز

64

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):ستمبر 2020 میں شروع کی جانے والی سکیم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) میں جمع کرائی جانے والی رقوم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستانکی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 کے دوران آر ڈی اے میں 9 ملین ڈالر جمع کرائے گئے تھے

جبکہ اکتوبر 2020 کے دوران ڈیپازٹس 42 ملین ڈالر تک بڑھ گئے اور نومبر 2020 میں 110 ملین ڈالر ہو گئے۔ اس طرح دسمبر 2020 کے اختتام پر آر ڈی اے میں جمع کرائی گئی رقوم کا حجم 250 ملین ڈالر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 میں یہ حجم 418 ملین ڈالر، فروری 2021 میں 594 ملین ڈالر جبکہ مارچ 2021 میں 806 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اپریل 2021 کے دوران آر ڈی اے اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی رقوم کا حجم ایک ہزار ملین ڈالر (یعنی ایک ارب ڈالر) سے بڑھ چکا ہے۔