روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری پر صرف ایک بار ٹیکس کٹوتی ہوگی، سید ذوالفقار بخاری

80
پاکستان کو ڈیجیٹل چیلنجر بینک کی ضرورت ہے ،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے سرمایہ کاری پر صرف ایک بار ٹیکس کٹوتی ہوگی۔اتوار کے روز زلفی بخاری نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر صرف ایک بار ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی جبکہ پاکستان رقم بھجوانے کے لیے فیس میں پانچ سے نو ڈالر کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ اب پاکستان میں یورو اور پاؤنڈز کرنسی میں پاکستان سرٹیفیکیٹ دستیاب ہیں۔