اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی): روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ترسیلات زر 5.686ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں،پروگرام کے تحت رجسٹر ڈ اکاونٹس کی تعداد جنوری 2023تک 5لاکھ 24ہزار 822ہوگئی ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت ترسیلات زر کی آمد جنوری 2023 کے آخر تک بڑھ کر 5.686 بلین ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ دسمبر کے آخر تک 5.57 بلین امریکی ڈالر تھی۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری کے مہینے کے دوران ترسیلات زر کی آمد 110 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جو دسمبر میں 140 ملین ڈالر اور نومبر 2022 میں 141 ملین امریکی ڈالر تھی۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے تعاون سے شروع کیا تھا۔
یہ اکاؤنٹس لاکھوں غیر مقیم پاکستانیوں (NRPs)بشمول نان ریذیڈنٹ پاکستان اوریجن کارڈ (POC) ہولڈرز، جو پاکستان میں بینکنگ، ادائیگی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیاں شروع کرنا چاہتے ہیں، کو بینکنگ کے جدید حل فراہم کرتے ہیں۔پروگرام کے تحت رجسٹرڈ اکاؤنٹس کی تعداد بھی جنوری 2023 میں 13,663 بڑھ کر 524,822 ہوگئی جو دسمبر 2022 میں 511,159 تھی۔ستمبر 2020 میں شروع ہونے والی سکیم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ابتدائی مہینے میں صرف 7 ملین امریکی ڈالر جمع کرائے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دلچسپی میں اضافہ ہوتا رہا کیونکہ اکتوبر 2020 میں آمد 40 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں اوورسیز پاکستانیوں نے روایتی طور پر 1.8 بلین ڈالر جبکہ اسلامی بینکنگ کے تحت 1.77 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔اسی طرح اسٹاک ایکسچینج میں اب تک 48 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔