روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں1.5ارب ڈالرز کی سر مایہ کاری حکومتی پالیسیوں پر اعتمادکا اظہار ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ پورا کر یں گے،آزاد کشمیر میں گلگت بلتستان انتخابات جیسی شکست مخالفین کی کا مقدر ہوگی،گورنر پنجاب

115
تحر یک انصاف ہمیشہ ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہے،حکومت کی کامیاب معاشی پالیسوں کی وجہ سے ملک معاشی میدان میں مضبوط ہورہا ہے ،چوہدری محمدسرور

لاہور۔28جون (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ انشا اللہ آزاد کشمیر کا صدر اور وزیر اعظم پاکستان تحر یک انصاف سے ہی ہوگااور آزاد کشمیر میں گلگت بلتستان انتخابات جیسی شکست مخالفین کی کا مقدر ہوگی، روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں1.5ارب ڈالرز کی سر مایہ کاری حکومتی پالیسیوں پر اعتمادکا اظہار ہے ، اپوزیشن جتنی مر ضی رکاوٹیں ڈال لیں حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا وعدہ ضرور پورا کر یگی۔

گور نر ہاﺅس میں تحر یک انصاف کے مر کزی رکن شوکت بسرا اور آزاد کشمیر سے ملاقا ت کر نیوالے تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صرف کشمیر یوں کے ہی نہیں فلسطینیوں کے بھی سفیر بن کر ان کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں

،آزاد کشمیرکی تر قی اور خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کر رہی ہے اورملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں یکساں ترقی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور آج پاکستان معاشی سمیت ہرشعبے میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام سے کیے جانے والے تمام وعدوں کو پورا کر یگی۔عوام ملک کو عدم استحکام کاشکار کر نے والوں کے ساتھ نہیں حکومتی بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں، وفاقی اورصوبائی حکومت نے عوام دوست بجٹ دیا ہے،

وفاقی بجٹ بھی منظور ہوجائے گا ،وزیر اعظم عمران خان آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ملک میں اداروں میں اصلاحات کے لیے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن آزادکشمیر کے انتخابات میں کامیابی کے خواب دیکھناچھوڑ دیں کیونکہ اپوزیشن کو جس طر ح گلگت بلتستان کے انتخابات میں شکست ہوچکی ہے ایسی ہی شکست ان کو آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں ہوگی اور عوام کا فیصلہ پاکستان تحر یک انصاف کے حق میں ہی آئے گا۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا حکومتی فیصلہ برداشت نہیں ہورہا اس لیے وہ رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے مگر اپوزیشن جتنی مر ضی رکاوٹیں ڈال لیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیں گے۔ شوکت بسرانے کہا کہ اپوزیشن قوم کو گمراہ کر نے کی کوشش کر رہی ہے مگر ناکام ہوگی، انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت آئینی مدت پوری کر ے گی