24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںرومانیہ کے دارلحکومت میں پاکستانی سفارتخا نہ میں یوم آزادی کی 78...

رومانیہ کے دارلحکومت میں پاکستانی سفارتخا نہ میں یوم آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

- Advertisement -

بخارسٹ۔14اگست (اے پی پی):رومانیہ کے دارلحکومت میں پاکستانی سفارتخا نہ نے پاکستان کے یوم آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جس میں سفارتی عملہ کے ارکان، رومانیہ کے حکام، سول سوسائٹی کے نمائندوں، میڈیا اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈپٹی ہیڈ آف مشن شازیہ منیر نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔

اپنے خطاب میں سفیر محمد ارشد جان نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا، کمیونٹی کو مبارکباد دی اور پاکستان کے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے رہنما اصولوں پر زور دیا۔ حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلہ کے لئے قومی جذبہ کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے معرکہ حق اور آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابیوں کو قومی عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے پاکستانی تارکین وطن کی ملک کی اقتصادی ترقی میں خدمات اور تعاون کو بھی سراہا اور زور دیا کہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں