22.1 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںرومانیہ کے سفارتخانے اور پی این سی اے نے اسلام آباد میں...

رومانیہ کے سفارتخانے اور پی این سی اے نے اسلام آباد میں اوپرا گائیکی کے کورسز کا آغاز کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):رومانیہ کے سفارتخانے نے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) کے تعاون سے اسلام آباد میں اوپرا گائیکی کے کورسز کا باضابطہ آغاز جمعہ کو کیا جس کا مقصد پاکستانی عوام کو رومانیہ کی ثقافتی روایات سے روشناس کرانا ہے۔

- Advertisement -

تقریب میں رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹونیسکو، رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبر، پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد ایوب جمالی اور شریک طلباء نے شرکت کی۔ یہ کورسز رومانیہ کی مشہور گلوکارہ جارجیانا کوسٹیہ گلوگا کی زیر نگرانی کروائے جا رہے ہیں۔ ان کا مقصد پاکستانی طلباء کو رومانیہ کی اوپرا گائیکی کی بھرپور روایت سے متعارف کرانا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

سفیر سٹونیسکو نے ثقافتی تبادلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم موسیقی کی عالمی زبان کے ذریعے اپنی ثقافتوں کے درمیان پل تعمیر کرنے، فنکارانہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی فہم و ہم آہنگی کو بڑھانے کی امید رکھتے ہیں۔ یہ کلاسز ہفتے میں دو دن پی این سی اے میں منعقد ہوں گی جن میں شرکا کو اوپرا کی بنیادی تکنیک، سٹیج پر موجودگی اور موسیقی کی تشریح جیسے پہلوئوں سے روشناس کرایا جائے گا۔

یہ اقدام پی این سی اے اور رومانیہ کے سفارتخانے کی جانب سے فنون اور تعلیمی مواقع کو فروغ دینے اور رومانیہ و پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔ یہ کورسز ہر سطح کے گلوکاروں کے لیے ہیں اور اس کی رجسٹریشن جاری ہے۔ یہ ثقافتی اشتراک باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اوپرا کی خوبصورت اظہار کی ایک عمدہ کاوش ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603498

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں